شمالی وزیرستان( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان تحصیل میرعلی کے سپین وام کے مقام پر ڈی ایس پی اعظم خان کی سربراہی میں پولیس نے منشیات سمگلروں کے خلاف اہم کارروائی ہے،
سپین وام چوک کے قریب چیک پوسٹ پر خصوصی کارروائی کے دوران ایک موٹر کار سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کیا گیا ہے،
ڈی ایس پی اعظم خان کے مطابق موٹر کار سے گاڑی سے اعلیٰ کوالٹی کے 20 کلوگرام چرس برآمد کئے گئے ہیں۔ کارروائی میں دو ملزمان بھی حراست میں لئے گئے ہیں،
ڈی ایس پی اعظم خان کے مطابق شمالی وزیرستان میں منشیات کے خلاف مہم ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور اور آئی جی پی ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کی خصوصی ہدایات پر جاری ہے،
ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور نے پولیس اہلکاروں کی اس کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے۔
Load/Hide Comments