میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں مرجر کے بعد پہلی بار ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے ساتھ ہی اب تک چھ ہزار744افراد نے ڈرائیونگ لائسنس کیلئے درخواستیں دی ہیں، جبکہ تین ہزار سے زائد افراد کو لرنرپرمٹ اور 16سو کو لائسنس جاری کردئے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر شمالی وزیرستان شفیع اللہ خان گنڈ ہ پور نے دی خیبرٹائمز کو بتایا کہ رفتہ رفتہ یہاں کے عوام میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول اور دیگر قوانین کے بارے میں اگہی پیدا ہورہی ہے۔ ڈی پی او نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شمالی وزیرستان کے تین ہزار 222خاصہ دار فورس اور 659 لیویز اہلکاروں کی پولیس میں ضم ہونے کے بعد سروس سٹرکچر بھی تیار ہو چکی ہے جس کا بہت جلد اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شمالی وزیرستان کی پولیس کو ائی جی پولیس خیبر پختونخواہ کی طرف سے نئی گاڑیاں بھی مل چکی ہیں جس سے پولیس کی کارکردگی مزید بہتر ہو جائے گی۔جبکہ پولیس چوکیوں اور تھانہ جات کے قیام کے لئے زمین کے حصول میں بھی کافی پیش رفت ہو چکی ہے اور جلد ہی شمالی وزیرستان میں ہر تحصیل کی سطح پر تھانے اور چوکیوں کی تعمیر پر کام شروع ہوجائے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments