پشاور میں 9 مئی کو دلہ زاک روڈ پر عوامی اسمبلی کا تاریخ ساز اجتماع ہوگا، جے یو آئی کے صوبائی قائدین نے ڈیرہ بنوں کوہاٹ مالاکنڈ ہزارہ مردان اور پشاور ڈویژن کا دورہ مکمل کرلیا، جے یو آئی خیبرپختونخوا کے صوبائی ترجمان حاجی جلیل جان نے کہا ہے، کہ 8 جلسہ گاہ کی انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے صوبہ بھر سے انصار الاسلام کے رضاکاروں کو پشاور طلب کر لیا گیا ہے۔ انصار الاسلام کے 4000 رضاکار 9 مئی کے اجتماع کی سیکورٹی سنبھالیں گے، صوبہ بھر بشمول قبائلی اضلاع سے قافلے 1 بجے تک پشاور جلسہ گاہ پہنچ جائینگے، قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن اجتماع میں ملکی حالات، انتخابات اور ملک کے خلاف ہونیوالی سازشوں سے قوم کو آگاہ کریں گے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments