شمالی وزیرستان کے مختلف مقامات پر دو افراد ٹارگٹ کلنگ کا شکار، ایک کی ذمہ داری ٹی ٹی پی نے قبول کرلی

میرانشاہ ( بیورو رپورٹ) شمالی وزیرستان میں دو مقامات پر ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ہو ئے ہیں جن میں دو افراد قتل کر دئے گئے ہیں ۔ قتل کا پہلا واقعہ میرانشاہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک مقامی شخص رسول رحمٰن عرف پاتاک ولد شرین گل کو اغوا کردیا، تاہم بعد میں انہیں گولیاں مارکر قتل کر دیا گیا ۔ قتل کا دوسرا واقعہ میرعلی سب ڈویژن کے علاقے خیسور میں پیش آیا جہاں اسی ہی انداز میں نامعلوم افراد نے شیر امان اللہ نامی شخص کو قتل کردیا ۔ جس کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان محمد خراسانی نے قبول کی ہے۔ قتل کے دونوں وارداتوں میں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو ئے ہیں ۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف دونوں واقعات کے آیف ائی آر درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں