میران شاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) سرکاری زرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں تحصیل بویہ کے مقام پر سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی اطلاع پر سرچ اپریشن کیا، جہاں دیکھتے ہی دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 4 جوان شہید ہوئے، جن میں سپاہی محمد اسماعیل ، سپاہی محمد شہباز یاسین ، سپاہی راجہ وحید احمد اور سپاہی محمد رضوان خان شامل ہیں، آئی ایس پی آر نے بھی واقعے کی تصدیق کردی، سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگرد مار دئے ہیں، جن میں 18سالہ مساد ولد شیرزرین گاؤں محمد خیل شمالی وزیرستان، 25 سالہ جوہر ولد رنگ یار خان محمد خیل شمالی وزیرستان، 19 سالہ ضیااللہ ولد مولوی احمد اللہ گاؤں لانڈ جبکہ ہلاک ہونے والے چوتھے دہشتگرد کی اب تک شناخت نہ ہوسکا،
شمالی وزیرستان میں ایک بار پھر امن و آمان کا صورتحال ابتر ہوتا جارہاہے، جس کی وجہ سے عام شہریوں میں شدید بے چینی اور خوف کی فضا بڑھ رہی ہے، ٹارگٹ کلنگ اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا روز کا معمول بن گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے : شمالی وزیرستان میں جاری کشت وخون۔۔ احسان داوڑ

“شمالی وزیرستان میں جھڑپ، سیکیورٹی فورسز کے 4 جوان شہید، 4 دہشتگرد مارے گئے” ایک تبصرہ