شمالی وزیرستان میں تحصیل دتہ خیل کے علاقے میدان میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں 7 سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے ہیں، سرکاری زرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے، کہ شہید اہلکاروں کی جسد خاکی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے شمالی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر میرانشاہ منتقل کردیا گیا ہے۔ سیکیورٹی زرائع کے مطابق شہید ہونے والے اہلکاروں میں حوالدار طارق، سپاہی ارشد، سپاہی کاشف ، سپاہی جنید، سپاہی اعجاز علی، سپاہی وقاص اور سپاہی جواد میر شامل ہیں، جبکہ ملزمان تک رسائی حاصل کرنے کیلئے سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں امن امان کے انتہائی ابتر صورت حال ہے، جہاں آئے روز سیکیورٹی فورسز پر حملے، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے واقعات رونما ہورہے ہیں، جس کے باعث عام شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔
Load/Hide Comments