میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں شدید بد امنی اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف جاری دھرنے میں وزیرستان کے تمام قبائلی اقوام کے بعد آج تمام قبائلی مشران کے سااتھ ساتھ چیف آف وزیرستان سمیت تمام قبائل کے چیف ملکان ، ممبر قومی اسمبلی اور نیشنل ڈیموکریٹک مؤومنٹ کے چیئرمین محسن داوڑ اور ایم پی اے میرکلام وزیر نے شرکت کی، عمائدین ، علما اور دھرنے کے منتظمین کے مابین صلاح و مشورے کے بعد مشترکہ طور پر کل سے احتجاجاً وزیرستان کے تمام شاہراہوں کو بند کرنے کا اعلان کردیا،
دھرنے کے شراکا نے شاہراہوں کے بندش کے ساتھ ساتھ کل سے پولیو مہم اور سرکاری دفاتر سے بھی بائیکاٹ کا اعلان کیا، اور فیصلہ کیا کہ اگر حکومت کا کوئی بھی بندہ دھرنے کے خاتمے کیلئے ان سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، تو ان کو دھرنے کے مقام تک خود آنا ہوگا اور تمام قبائلیوں کے سامنے ان سے مذاکرات کئے جائینگے۔
اتمانزئی گرینڈ جرگہ کے مشران نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں مستقل امن کے قیام کی گارنٹی دینے تک یہ احتجاجی دھرنا جاری رہیگا، ٹارگٹ کلنگ اگر بند نہ کیا گیا تو یہی دھرنا اسلام آباد منتقل کرینگے۔ جہاں پوری دنیا کو پیغام دینا ہوگا کہ شمالی وزیرستان میں امن نام کی کوئی چیز نہیں ہے، اور تمام سرکاری مشینری امن کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔
شمالی وزیرستان میں یہ دھرنا دس روز قبل اس وقت شروع ہوگیا جب ٹارگٹ کلنگ میں جے یو آئی میرعلی تحصیل کے امیر قاری سمیع الدین داوڑ عیدک کو ان کے قریبی ساتھی مولوی رشید اللہ کو ٹارگٹ کلنگ میں شہید کردئے گئے، جس کے خلاف عیدک قبائل نے مستقل دھرنا دینے کا اعلان کیا، جے یو آئی نے ان کی ہمت کو خوش آئند قراقر دیکر ان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا، اور آج عیدک قبائل اور جے یو آئی دونوں اس دھرنے کی میزبانی کررہے ہیں،
یہ بھی یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں اب تک پانچ سو کے قریب عام شہری ان ہی مسلح نقاب پوشوں نے ٹارگٹ کرکے شہید کردئے ہیں، جس کے خلاف اب یہ دھرنا شمالی وزیرستان میں اتمانزئی گرینڈ جرگہ میں تبدیل ہوا۔
Load/Hide Comments