وزیرستان یونین آف جرنلسٹس اور میرانشاہ پریس کلب کے نومنتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب

شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں وزیرستان یونین آف جرنلسٹس اور میرانشاہ پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا اور کابینہ کو مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ شفیع اللہ گنڈا پور، سیاسی و سماجی رہنماء، عمائدین علاقہ اور یوتھ آف وزیرستان نے شرکت کی۔ وزیرستان یونین آف جرنلٹس اور میرانشاہ پریس کلب نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کو یونین میرانشاہ پریس کی اعزازی ممبر شپ دینے کا بھی اعلان کردیا،
تقریب سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر نے پریس کلب کی جانب سے اعزازی ممبرشپ اور انہیں عزت افزائی دینے پر شکریہ آدا کرتے ہوئے صحافیوں کی بیش بہا قربانیوں کی خراج تحسین پیش کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں فوڈ، ایکسائز دفاتر، نادرا آفس، پولیس اسٹیشنز کے قیام کو یقینی بنایا ہے، ان کا کہنا تھا کہ بنوں میرانشاہ روڈ کو ٹرانزٹ ٹریڈ روڈ ڈکلئیر کردیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ یوتھ ایمپاورمنٹ اسکیم ، وزیرستان سے تعلق رکھنے والے یونیورسٹی کے طلبہ کو سالانہ پچیس ہزار روپے اسکالر شپ دینگے۔ ڈی سی کے مطابق ٹورازم پلان پر کام جاری ہے، شکتوئی ڈیم سروے پر کام مکمل کیا گیا ہے، جس سے نہ صرف تین ہزار ایکڑ زمین سیراب ہوگی۔ بلکہ ایک خونصورت پکنک سپارٹ کا بھی اضافہ ہوجائیگا، اپریشنز کے نتاثرین کی امداد کے حوالے سے ان کا یہ بھی کہنا تھا، کہ کمپینسیشن کیسیز پر بھی کام تیزی سے کام جاری ہے۔
تقریب سے خطاب میں ڈی پی او شفیع اللہ گنڈا پور نے وزیرستان میں منشیات فروشوں کے خلاف پندرہ روزہ خصوصی مہم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے گا۔
ٹریفک نظام میں بہتری کے لئے کل سے ٹریفک پولیس نظام کو بہتر بانے کیلئے ایک سو اہلکار تعینات کئے جائینگے،
اس موقع پر نو منتخب صدر وزیرستان یونین آف جرنلٹس عمرداراز وزیر کا کہنا تھا کہ وزیرستان کے صحافیوں نے سخت حالات کی پرواہ کئے بغیر اپنی پیشہ ورانہ سرگرمی جاری رکھے یوئے ہیں، جس میں اب تک تین صحافیوں نے اپنی جانوں کے نذرانے بھی پیش کرچکے ہیں،
میرانشاہ پریس کلب کے صدر نور بہرام نے کہا صحافی قلم کے زریعے علاقے کی خدمت کا سلسلہ کسی بھی صورت جاری رکھے ہوئے ہیں، میرانشاہ پریس کلب جو ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے، یہاں تمام مسائل آئین کے مطابق چلائینگے، یہاں باہر سے آنے والے صحافیوں کیلئے اپنی پیشہ ورانہ سرگرمی کو پورا کرنے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، جبکہ مقامی صحافی پریس کلب کو اپنا دوسرا گھرسمجھتے ہیں، جس کو ہمیشہ خوبصورت اور صحافتی سرگرمیوں کیلئے فعال رکھنے کیلئے اپنی توانائیاں صرف کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں