کوھاٹ سے صدہ اور پاراچنار تک موٹر وے تعمیر کیا جائے، پاک یوتھ موومینٹ

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پاک یوتھ مؤومنٹ کے چیئرمین میر افضل طوری نے کہا کہ بلا تاخیر کوہاٹ پاڑاچنار انٹرنیشنل موٹروے پر کام شروع کیا جائے اور عوامی مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائیں ،
انھوں وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلی خیبر پختونخواہ سے مطالبہ کیا کہ ضلع کرم کے تمام علاقوں کو سی پیک میں شامل کیا جائے اور ضلع کرم کے عوام کے ساتھ ناانصافی اور زیادتی کا سلسلہ بند کیا جائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پورے ملک کے گاؤں گاؤں میں موٹرویز بنائے جا رہے ہیں جبکہ کوہاٹ پاڑاچنار انٹرنیشنل موٹروے ابھی تک کھنڈر پڑی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کوہاٹ پاڑاچنار موٹروے سے علاقے میں صنعتی اور معاشی انقلاب آئے گا۔ یہ روٹ افغانستان کے دار الحکومت کابل اور وسط ایشیا تک رسائی کیلئے نزدیک ترین روٹ ہے۔
اگر حکومت ایک مہینے کے اندر اندر کوہاٹ پاراچنار انٹرنیشنل موٹروے کا اعلان نہیں کرتی تو ہم کوہاٹ سے لے کر ضلع کرم تک کے عوام کو لیکر اسلام آباد اور پشاور میں دھرنا دینگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں