میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ٖڈسٹرکٹ ڈیسک ) آل پاکستان ہائیڈرو الیکٹرک یونین شمالی وزیرستان کے کارکنوں نے اپنے مطالبات کے حق میں میرانشاہ میں احتجاجی جلوس نکالا جس نے پریس کلب کے سامنے کچھ دیر کیلئے احتجاج کیا اور اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کی قیادت ڈویژنل چیئر مین گل رمضان کر رہے تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جس پر ان کے مطالبات درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے گل رمضان نے کہا کہ بہت عرصے سے حکومت کو ہم نے اپنے مطالبات پیش کئے ہیں جن میں ٹیسکو اور پیسکو میں فوری طور خالی اسامیاں پُر کرنے، بونس کی ادائیگی اور مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ وغیرہ شامل ہیں۔ مظاہرین نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے مطالبات کو نہ مانا گیا تو یہ احتجاج غیر معینہ مدت تک جاری ہے گا۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2021/06/WAPDA-min-969x630.jpg)