پشاور ( دی خیبرٹائمز کرائمز ڈیسک ) کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی اہم کارروائی کے دوران خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے دو دہشت گرد گرفتار کرلئے، گرفتار ہونے والے دہشت گرد تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے، گرفتار ہونے والے دہشتگرد پولیس پر حملوں اور تحریب کاری کے متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے، جن کے قبضے سے دو عدد دستی بم، پستول اور کارتوس برآمد ہوئے ہیں،مطلوب ملزمان دیسی ساختہ بموں اور ہر قسم کے بارودی مواد بنانے کے ماہر ہیں، گرفتار ہونے والے ملزمان محمد شہزاد اور آلہ دین کا تعلق درہ آدم خیل سے ہے۔
