محکمہ بلدیات ملازمین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی اپیل

پشاور (دی خیبر ٹائمز سٹی ڈیسک ) لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلی محمود خان اور مشیربلدیات کامران کامران بنگش سے اپیل کرتے ہیں، ہم وہ ہیں جو اینٹی کورونا اسپرے کرتے ہیں ہم وہ ہیں جو جس جگہ کورونا کا مریض نکل آئے وہاں پر کلورین سے دھلائی کرتے ہیں جس گھر میں کورونا کا مریض ہو اس گھر کا گند اٹھاتے ہیں وہاں کی صفائی کرتے ہیں اور خدانخواستہ اگر کوئی کورونا سے مر جائے تو اسے دفناتے بھی ہم ہیں پھر بھی حکومت نے ہمیں نہ تو رسک الاونس دیا اور نہ اضافی تنحواہ جو قابل افسوس ہےاس لیے فوری طور پر الاؤنس اور اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں