انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو، اگلے مہینے بی آرٹی کو تجرباتی بنیادوں پر کھولنے کی تیاریاں مکمل

پشاور ( دی خیبرٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) 19 اکتوبر 2017 کو شروع کیا جانے والا خیبرپختونخوا کا میگا پراجیکٹ بی آر ٹی پشاور آخر کار مکمل کرنے کی تیاریاں کر لی گئیں ، توقع کی جا رہی کہ اگست میں اس منصوبے کا تجرباتی بنیادوں پر شروع کر جائے گا۔ حکام کے مطابق پہلے ماہ کے دوران دس ہزار طلبہ کیلئے خصوصی کارڈز کا اجرا کیا جائے گا، جس کی بدولت وہ تین ماہ تک مفت بی آر ٹی پشاور میں سفر کر سکیں گے، بی آر ٹی کے 30 میں سے بیشتر سٹیشنز مکمل ہوچکے ہیں۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق بی آر ٹی پشاور کے روٹ پر 50 بسیں تین ماہ کے لئے چلائی جائیں گی ۔ خیبر پختونخوا حکومت اگرچہ بی آر ٹی کے باقاعدہ افتتاح کے لئے تاریخ دینے میں محتاط کر رہی ہے تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تین ماہ کے تجرباتی مرحلے کے بعد نومبر یا دسمبر میں اس میگا پراجیکٹ کو عوام کے لئے مکمل طور پر کھول دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ موجودہ اور سابقہ پی ٹی آئی کی حکومت کیلئے بی آر ٹی کا یہ میگا پروجیکٹ کافی حد تک بدنامی کا بھی باعث بنا، جس کے لئے بار بار افتتاح کی تاریخ پر تاریخ دی جاتی رہی ، تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے حکومت کے تمام وزرا کو ہدایت کی ہے، کہ وہ اب کسی بھی صورت میں میگھا پراجیکٹ کے افتتاح کے لیے تاریخ کا تعین کریں،

اپنا تبصرہ بھیجیں