وزیرستان کے رہائشی نےکورونا وائرس کو شکست کے بعد ، ہسپتال میں ہی قبائلی آتنڑ ڈال دیا،

پشاور ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرک ڈیسک ) وزیرستان کے رہائشی موسم خان نے کورونا وائرس کو شکست دینے کے بعد صحتیابی کی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا میں روایتی رقص کیا، موسم خان خان وزیرستان کا پہلا کورونا مریض تھا جس کا پنجاب میں ٹیسٹ پازیٹیو آنے کے بعد فرار ہوا جس کے بعد ضلعی انتظامیہ اور ایف سی ساؤتھ نے وزیرستان میں پکڑا اور وانا ہسپتال میں داخل کرایا، تاہم موسم خان نے ڈپٹی کمشنر حمیداللہ خان اور ایف سی حکام کا شکریہ ادا کیا، تفصیلات کے مطابق یہ وزیرستان کا پہلا کورونا مریض تھا اور صحتیابی کے بعد وزیرستان کورونا وائرس سے پاک ہو گیا۔

thekhybertimes.com

اپنا تبصرہ بھیجیں