وانا ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے پاک افغان باڈر انگور آڈہ کو شہریوں کی آمد و رفت اور پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے کھل دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر حمید اللہ خٹک نے دی خیبرٹائمز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے، کہ پاک افغان باڈر انگور اڈہ کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر رواں سال مارچ میں لاک ڈاؤن میں بند کردیا گیا تھا، پاک افغان باڈر کے گیٹ پر بنیادی اصول پر عمل کرنا ضروری ہے۔ افغانستان سے آنے والی گاڑیوں کی اور پاکستان سے جانے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو گیٹ پر تبدیل کیا جائیگا۔ افغانستان سے آنے اور جانے والی گاڑیوں پرکورونا کے خلاف جراثیم کش سپرے کیا جائیگا۔ افغانستان سے آنے اور جانے والے افراد کی سکریننگ چیکنگ کیلئے جدید آلات نصب کئے گئے ہیں، اگر بخار اور دیگر خطرناک بیماریوں میں مبتلا افراد کو واپس بھیج دیا جائےگا۔ ڈاکٹرز+ سپرے اور سینٹائیزر کا گیٹ پر ہونا ضروری ہے۔ ہفتہ والے دن کو تجارتی سرگرمیوں کیلئے بند کرکے صرف مقامی افراد کی آمد و رفت کیلئے استعمال کیا جائیگا، بارڈر کو کراس کرنے کئے دوران کوئی بھی فرد ماسک پہننے سے مثتثنیٰ نہیں ہوگا، ماسک نہ پہننے والے کو واپس بھیج دیا جائیگا۔ کورونا ایس او پیز میں تعاؤن نہ کرنے یا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی، تو انگورآڈہ کا یہ بارڈر بند بھی ہوسکتا ہے۔
