جنوبی وزیرستان وانا میں انگریز دور کے لنڈ ریونیو ریکارڈ پر 120 سالہ ارضی کا تنازعہ حل، دو بڑے قبیلے کے مابین دشمنی ختم

وانا ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) وزیر زلی خیل اور دوتانی قبائل کے بیچ 120 سالا پرانا تنازعہ ختم ہوگیا، انتظامیہ نے انگریز دور حکومت کے لینڈ ریکارڈ کے مطابق زمین کی حدبندی پر کام شروع کردیا، دوتانی اور زلی خیل قبائل کے بیچ پچھلے دو سال میں چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے کئی بار لڑائی ہوئی تھی، جس میں انسانی جانوں کا ضیاع بھی ہوا ہے۔ آج باقاعدہ طور پر ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان جناب خالد اقبال صاحب نے صبح کرکنڑہ کے مقام پر وزیر اور دوتانی کے درمیان 120 سالہ پرانے کرکنڑہ تنازعہ کی حدبندی کی پہلی برجی لگا کر حدبندی کا آغاز کردیا. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیرخان، تحصیلدار وانا، ماہرین نقشہ اور باونڈری کمیشن کے علاوہ ایف سی ساوتھ وزیرستان سکاوٹس کی بھاری سیکورٹی بھی موجود رہی، حدبندی سے قبل اس کام کے باقاعدہ آغاز کیلئےتلاوت کلام پاک ہوئی، تلاوت کے بعد ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان نے پہلی برجی لگائی اور اس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر وانا کی سربراہی میں ڈیمارکیشن ٹیم نے حدبندی کا کام شروع کیا جو چند دنوں میں پایہ تکمیل کو پہنچے گا، اس طرح ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی وزیر دوتانی کے مابین 120 سالہ پرانا تنازعہ خوش اسلوبی سے حل ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں