وانا ( مجیب وزیر سے ) جنوبی وزیرستان کے ضلعی ہیڈکوارٹر وانا میں تاجر یونین کا احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے،جن پر، ڈاکووں راج نامنظور نامنظور، تاجر برادری کو تحفظ دو کے نعرے درج تھے، مظارین وانا بازار سے ہوتے ہوئے وانا پریس کلب پہنچے، جہاں پر احمد سویٹ اینڈ بیکرز کے مالک زبیر نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، کہ حکومت تاجر برادری کو تحفظ فراہم کریں، تاجر برادری کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی زمہ داری ہے، انہوں نے کہا، کہ حکومت لوٹی گئی رقم واپس دلانے میں اپنا کردار ادا کریں، اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں، واضح رہیں،کہ 3 دن قبل یکم مئی کو وانا بازار سے ملحقہ مغل خیل گاؤں میں دن دیہاڑے احمد سویٹ اینڈ بیکرز کے مالک زبیر سے نامعلوم مسلح افراد نے 59 لاکھ روپے کی رقم چھین لی تھی، اور دن کی روشنی میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، احمد سویٹ اینڈ بیکرز نے اس واقعہ کی رپورٹ ستی تھانہ وانا میں درج کرائی تھی، تاہم تین دن گزرنے کے باوجود پولیس دن دیہاڑے ہونیوالی ڈکیتی کا سُراغ لگانے میں تاحال ناکام ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہونے والے ڈکیتی کے سلسلے میں وانا پولیس سے رابطہ کیا گیا، تو ان کا کہنا تھا، کہ واقعہ کی ایف آئی آر درج ہوئی ہے،پولیس ہر پہلو سے اس واقعہ کی تفتیش کررہی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments