مہمند ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) تحصیل حلیمزئی سے تعلق رکھنے والے ملک نثار حلیمزئی نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ چند لوگ اسکی خاندانی ساکھ بدنام کرنے اور مجھے ذاتی نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش اور سازشیں کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند دن پہلے کسی نے میرے نام سے آئی جی اور ڈی آئی جی پولیس خیبرپختونخوا کو درخواست بھیجی ہے جس میں محکمہ پولیس اور محکمہ تعلیم کے اہلکاروں پر سنگین الزامات لگائے گئے تھے۔اسکے علاوہ اس درخواست میں مقامی ایم پی اے کو بھی نشانہ بنایا گیا اور بے بنیاد الزامات لگا کر انکی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئ ہے۔ ملک نثار نے کہا کہ عوام کیلئے میری خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں میرے خاندان اور مجھے بدنام کرنے کیلئے بہت بھونڈا طریقہ استعمال کیا گیا، جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کی مکمل چھان بین کرنے کیلئے میں کسی بھی قسم کی کاروائی کرنے سے دریغ نہیں کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ میری ذاتی اطلاعات کے مطابق اس سازش میں جو لوگ ملوث ہیں وہ بدکردار اور غلط کاموں میں ملوث ہیں اور ان کے خلاف پہلے سے ہی انکوائری چل رہی ہے۔ میں انکی کرپشن اور غلط کاموں کو بے نقاب کرتا ہوں اسلئے انہوں میرے خلاف یہ سازش تیار کی ہے۔ میں بہت جلد میرے خلاف ہونے والے سازش میں ملوث عناصر کے خلاف کروڑوں روپے کی کرپشن کے ثبوت سامنے لاکر انکے جعلی حربوں کو ناکام بنادونگا۔ملک نثار نے آئی جی اور ڈی آئی جی اور سیکرٹری ایجوکیشن خیبر پختونخوا سے پر زور مطالبہ کیاہے، کہ ان کے خلاف سازش کی سائنسی بنیادوں پر تحقیقات کرکے اس مکروہ کام میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے تاکہ دوسروں کیلئے عبرت کا نشان بن جائیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments