بنوں ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع آزاد منڈی ممند خیل میں سیکورٹی فورسز کا قافلہ جارہا تھا کہ اس دوران 16 سالہ موٹرسائیکل سوار نوجوان رسول محمد ولد گل جنت خان ساکن مریب خیل بکاخیل قافلے میں شامل گاڑی کی ٹکر سے پہلے شدید زخمی ہوئے، علاقے کے لوگوں نے انہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال بنوں پہنچادیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑگئے، متوفی کے بھائی فرہاد خان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا، بعدازاں عسکری قیادت نے علاقہ مشران اور متوفی خاندان کے ساتھ مل کر واقعہ پر دُکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments