پشاور( دی خیبر ٹائمز ڈیسک ) ایکسپورٹ بند ہونے کے باعث بیرون ممالک کے لئے بھیجوائے جانے والے فروٹ اور سبزیوں کی فروخت پشاور میں شروع ہو گئی ہے یورپی ممالک ، خلیجی ممالک کے لئے دیر ، سرگودھا کے مالٹے ، کینو ، دیر کے آلو ، چترال کے مٹر سمیت مختلف اضلاع کے سبزیاں اور فروٹ کی ایکسپورٹ ہوتی تھی تاہم امپورٹ ایکسپورٹ بند ہونے کے باعث بیرون ممالک کے لئے بھیجوائے جانے والی سبزیوں اور فروٹ کو سٹوریج سنٹر سے نکال کر بازاروں میں فروخت کرنا شروع کردیا ہے خلیجی ممالک کے لئے بھیجوائے جانے والے مالٹا اور کینو پشاور میں 300روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے بارڈر ز کی بندش کے باعث مختلف اضلاع کے آلو اور مٹر بھی پشاور میں فروخت ہونا شروع ہو گئے ہیں غیر موسمی سبزیوں کی خرید و فروخت پشاور میں جاری ہیں بیرون ممالک کے لئے بھیجوائے جانے والے سیب بھی 500روپے فی کلو تک پشاور میں فروخت ہو رہے ہیں کرونا وائرس کے باعث بیرون ممالک کے لئے ایکسپورٹ کئے جانے والے اشیاء کی فروخت تیزی سے ہو رہی ہے
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments