میران شاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے نوجوانوں کیلئے حکومت نے ( ایف سی ) فرانٹیئرکور میں بھرتی کیلئے خصوصی اہتمام کیاگیا ہے، جس کیلئے 8 اپریل ڈی آئی خان سیکٹر میں انٹرویو کا اہتمام کیاگیا ہے، شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کیلئے عمر 17 سال سے 23 سال تک مقرر کی گئی ہے، انٹرویو کے دوران تمام امیدوار اپنی اصلی شناختی کارڈ کاپی تعلیمی اسناد 4 پاسپورٹ سائز تصاویر ضلع شمالی وزیرستان کی ڈومیسائل اور اپنے تمام تعلیمی اسناد کسی سرکاری افسر سے تصدیق کر کے ساتھ لے جائیں ،
شہداء کے خاندان ( بیٹوں ) کیلئے عمر قد و قامت اور تعلیم میں خصوصی رعایت دی گئی ہے۔
Load/Hide Comments