ایسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی نااہلی، سینکڑوںمگاڑیاں کھڑےکھڑے زنگ آلود ہوگئی

پشاور( دی خیبرٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) ایسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کی غفلت کے باعث کروڑں روپے کی گاڑیاں ناکارہ ہورہی ہیں تاہم انہیں نیلام کرنے نہیں دیا جارہا اور کھڑی کھڑی اسے زنگ آلود کیا جارہاہے، ڈبگری گارڈن کے علاقے میں واقع ڈپو میں ایسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مختلف سرکاری اداروں کی جانب سے لئے جانیوالی سینکڑوں گاڑیاں کئی سالوں سے کھڑی ہوئی ہیں، ان میں پولیس ، سیکرٹریٹ ، زراعت سمیت پشاور یونیورسٹی کے زیر استعمال رہنے والی بڑی اور چھوٹی گاڑیاں، ویگن ، لینڈ کروزرور ، سوزوکیاں اور موٹر سائیکلیں موجود ہیں اور انہیں کھلے عام رکھا گیا ہے، جو موسم کی شدت کے باعث تباہ حال ہورہی ہیں ہر سال اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ ان گاڑیوں کو نیلام کرتی ہیں جس سے یہ گاڑیاں دوبارہ مارکیٹ میں آتی ہیں اور عام شہری اسے استعمال کرتے ہیں جبکہ نیلامی سے حاصل ہونیوالی رقم بھی عوامی فلاح و بہبود کے کاموں پر لگ جاتی ہیں تاہم موجودہ حکومت نے اس معاملے میں مکمل طور پر خاموشی اختیار رکھی ہیں اور ایسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اعلی حکام اس کی نیلامی پر خاموش ہیں اور سینکڑوں گاڑیاں زنگ آلود ہورہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں