شمالی وزیرستان میں اپریشن ضرب عضب کے متاثرین کے نقصانات کا آزالہ کیاجائے، ترقیاتی سکیموں کی سرعام خرید و فروخت کے خاتمے کیلئے جلد تحریک شروع کرینگے، نیک محمد

پشاور ( رشیدافاق سے ) شمالی وزیرستان میں کرپشن اور نا انصافیوں کے خلاف جلد تحریک شروع کرینگے، عوامی سکیموں کی کھلے عام فروخت شروع کر رکھا ہے، عمران خان کی نظریہ انصاف اور کرپشن کا خاتمہ ہمارا بھی مشن ھے، میرانشاہ تاجر برادری کو آپریشن ضرب عضب کے معاوضوں کی آدائیگی میں مزید تاخیر برداشت نہیں کرسکتے، حاجی نیک محمد صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع شمالی وزیرستان نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کئی سالوں سے شمالی وزیرستان میں عوامی سکیموں میں کرپشن کی انتہا کردی گئی ھے، کوئی بھی سرکاری ملازمت اور سکیم بغیر رشوت کے نہیں ہوتا، ان شاءاللہ بہت جلد کرپشن اور ناانصافی کے خلاف تحریک شروع کرینگے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی کرپشن کے خلاف آواز بلند کیا تھا لیکن بعض نادیدہ اور کرپٹ لوگوں نے غلط فہمیاں پیدا کرکے تحریک کو کمزور کیا تھا لیکن آن شاءاللہ اس بار کرپشن اور ناانصافی کے خلاف جہاد کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔بڑے بڑے عوامی منصوبوں کے علاوہ بجلی ٹرانسفر تک کی چیزوں کی فروخت ھو رہی ہیں۔ عمران خان کا نظریہ انصاف اور کرپشن کے خلاف کاروان میں شمولیت کے وقت ہم نے بھی اپنے ضمیر سے وعدہ کیا تھا کہ ہم غریبوں کو انصاف دلانے اور کرپٹ لوگوں کے خلاف عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے رھے نگے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ میرانشاہ تاجر برادری کو انکے معاوضہ جات جلد سے ادائیگی شروع کی جائے تاکہ یہ لوگ بھی اپنا کاروبار شروع کرسکے۔ صدر نیک محمد نے علاقے کے عوام۔افسران اور تعلیم یافتہ جوانوں سے بھی کرپشن کے خلاف تحریک میں ساتھ دینے کی اپیل کی،اس موقع پر پی ٹی آئی ضلع شمالی وزیرستان کے فنانس سیکرٹری قدیر داوڑ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کابینہ پی ٹی آئی اور تمام ورکرز صدر صاحب کے ساتھ اس تحریک میں مکمل ساتھ دیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں