جنوبی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) وانا کے علاقہ چینو خواہ میں دوتانی اورکرے خیل قبائل کے مابین زمینی تنازعہ پر ایک دفعہ جھڑپیں شروع ہوگئے ہیں۔ دونوں قبیلے کے افراد مورچہ زن ہیں، جو ایک دوسرے کے خلاف آزادانہ طور پر بھاری اور ہلکے ہتھیاروں کا استعمال کررہے ہیں۔
فائرنگ پر قابو پانے یا متحارب قبائلیوں سے مورچے خالی کرنے میں اب تک پولیس مکمل ناکام اور بے بس ہوگیا ہے، تاہم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دی اور انہیں ٹاسک دیا ہے کہ کسی بھی طریقے سے فائربندی کو ممکن بنائیں جو تا حال کوشش کررہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں قبائل کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی، جس نے مورچہ زن ہوکر ایک دوسرے کے خلاف کارروائیاں شروع کردی ہیں۔
