پاراچنار ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ہلال احمر پاکستان ضلع کرم کے انچارج محمد غلام کا کہنا ہے کہ ہلال احمر کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کیلئے مختلف اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور مختلف اداروں کو اس حوالے سے تربیت دینے کے ساتھ ساتھ ضروری سامان بھی فراہم کیا جارہا ہے پاراچنار میں منعقدہ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ وزیر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر ممتاز حسین کو کورونا سے بچاؤ کے مختلف اشیاء دئیے جن میں سرجیکل اور کے این 95 ماسک ، سیناٹائزر ، گلاوز اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے ہلال احمر کا کردار قابل ستائش ہے اور مختلف اداروں کی اس قسم امداد سے سرکاری ادارے کورونا کے خلاف مزید فعال طریقے سے خدمات انجام دیں گے۔
![](https://thekhybertimes.com/wp-content/uploads/2020/10/گگگگ-969x630.jpg)