چلو آج امان صاحب کی سٹوری سناتا ہوں؟
میں اور میرے کزن فاروق صاحب نے آج سے بیس سال پہلے بنوں کے ننہ سنیما میں ایک فلم دیکھی جس میں امان صاحب ہیرو تھے،فلم دیکھنے کے بعد ہمیں معلوم ہوا کہ امان صاحب بنوں کے رہنے والے ہیں تین چار دنوں کے بعد کوشش بسیار کرکے ھم نے امان صاحب کے گاوں کا پتہ لگا دیا پھر بنوں کی گرمی میں ھم تین بجے امان صاحب کے گھر پہنچے،گھر کیسے ڈھونڈا تھا؟یہ ھم اور ہمارا اللہ جانتا ہے؟
بہرحال ان کے گھر گئے پھر دل کو بڑا کرکے بیل بجائی،گھر سے ایک کھڑوس آدمی نکلہ اور ہمیں کہا کہ جی بولو؟
ھم نے نہایت عاجزی سے کہا کہ ھم نے امان صاحب سے ملنا ہے،اور پھر اس آدمی نے جو جو سلوات ہمیں سنائیں وہ تاریخ کا وہ حصہ ہے جس پر تاریخ ہمیشہ خاموش رہتا ہے،مطلب سلیس پشتو میں جو جو گالیاں موصوف کو معلوم تھی؟ وہ ہمیں سنا گئے،اور ھم بھی دم دبا کر اور اپنی رہی سہی عزت بچاکر واپس لوٹے،یہ کہانی کا ایک پہلو ہے،
ایک سال پہلے امان صاحب نے مجھے کہا کہ یار خیبر کے لئے میری خدمات،میری ایکٹنگ پر کوئی رپورٹ تو بنانی چاہئے؟میں نے کہا کہ بالکل سرجی،بہرحال میں نے اسائمنٹ لے لی کہ امان صاحب کی ایک پروفائل رپورٹ بنانی ہے،
پھر میں نے امان صاحب کو کال کیا کہ سرجی کل ھم رپورٹ شوٹ کرینگے، اپ نے صبح دس بجے انا ہے لیکن آنے سے پہلے اپ نے مجھے کل دس بجے کال کرنی ہے،تاکہ میں آفس میں موجود ہوں؟کیونکہ ایسا بھی ہوسکتا ہے؟کہ کل کوئی دوسرا اسائمنٹ آجائے اور میں فیلڈ میں چلا جاؤں؟لہذا اپ آنے سے پہلے مجھے کال کریں،
امان صاحب نے کل دس بجے مجھے کال کرکے بتایا کہ میں آفس اچکا ہوں،اور بدقسمتی سے میں فیلڈ میں جا چکا تھا،میں نے امان صاحب کو بتایا کہ اہو سرجی میں نے کل اپ کو بتایا بھی تھا کہ آنے سے پہلے مجھے کال کرو،اب تو میں فیلڈ میں ہوں اور ایک بجے کے بعد ہی آفس آونگا،تو امان صاحب نے مجھے اپنی روایتی ملنساری سے بتایا کہ کہ کوئی مسلۂ نہیں،یہ بھی میرا آفس ہے،یہاں سب مجھے جانتے ہیں میں یہاں اپ کا انتظار کرتا ہوں اپ اپنا کام ختم کرکے اجاو،اور میں شرم سے پانی پانی ہوکر کہتا رہا کہ سوری سرجی
اور پھر میں نے ایک بجے آکر امان صاحب پر رپورٹ شوٹ کی؟
میں نے بہت کوشش کی کہ امان صاحب کو اپنی فلم اور ننہ سینما کی یہ سٹوری سناؤں؟لیکن امان صاحب کی شخصیت ہی ایسی ہیں کہ ھم جیسے باتونی لوگ بھی چپ کی سادھ لیتے ہیں،
رشیدافاق خیبرنیوز