میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) سب سے پہلے تو اپ سب کو نیا سال بہت بہت مبارک ہو اللہ کریں کہ یہ سال وزیرستان میں پائیدار امن اور سب کیلئے بیش بہا خوشیوں کا سال ثابت ہوجائے۔اس کے بعد ہم تمام اراکین جنرل باڈی اور منتخب کابینہ وزیرستان یونین اف جرنلسٹس اور ڈسٹرکٹ پریس کلب میرانشاہ (رجسٹرڈ) یہ وضاحت کرتے ہیں کہ کچھ لوگ پریس کلب کے بارے میں یہ غلط بیانی اور چہ میگوئیاں کرتے رہے ہیں کہ ان کو پریس کلب کی ممبر شپ نہیں دی جارہی۔ انہیں پریس کلب میں گھُسنے نہیں دیا جا رہا وغیرہ وغیرہ۔ اس بارے میں تمام متعلقہ و غیر متعلقہ حلقوں کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ میرانشاہ پریس کلب سوسائیٹی ایکٹ XXI-1960کے تحت جوائینٹ سٹاک کمپنیز اینڈ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ کے ساتھ باقاعدہ رجسٹرڈ ادارہ ہے اسی طرح وزیرستان یونین اف جرنلسٹس شمالی وزیرستان کے ورکنگ صحافیوں کی تنظیم ہے جس کا اپنا ایک مشترکہ ائین ہے جس کو 22نومبر 2019کو ایک غیر معمولی اجلاس میں جنرل باڈی سے متفقہ اور کثرت رائے سے منظور کیا گیا ہے۔ اسی ائین کے شق نمبر 2 ارٹیکل نمبر4 ذیلی ارٹیکلز 7,8,9,10کے تحت پریس کلب اور یونین کی ممبر شپ کے خواہشمند افراد کیلئے باقاعدہ ایک طریقۂ کار وضع کیا گیا ہے جس کے مطابق کوئی بھی ممبر شپ کیلئے اپلائی کر سکتا ہے اور خود کو صحافی ثابت کرکے پریس کلب اور یونین کا بیک وقت ممبر بن سکتا ہے۔اس کے علاوہ رکنیت کا کوئی اور شارٹ کٹ نہیں اور نہ ہی کسی کی سفارش یا دھونس دھمکیو ں سے کوئی ممبر بن سکتا ہے۔ اس پریس کلب اور یونین کے موجودہ مقام تک لانے میں ہمارے تمام ساتھیوں کی انتھک محنت اور جہدو جہد کارفرما ہے اور رجسٹریشن کے بعد یہ ایک باقاعدہ ائینی ادارہ بن چکا ہے۔ چونکہ پریس کلب وزیرستان کے ہر فرد کی ملکیت ہے اور کسی کی بھی ذاتی ملکیت نہیں اس لئے اس کو چلانے کیلئے باقاعدہ رولز ریگولیشنز ضروری ہو تے ہیں۔چنانچہ ہم یہ وضاحت کرتے ہیں کہ پریس کلب کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ ہر کوئی مائیک اٹھا کے پریس کلب میں براجمان ہو جائے جس سے نہ صرف اس ادارے کا تقدس مجروح ہوتا ہے بلکہ ہمارے ہاں پریس کانفرنسز کیلئے انے والے معزز مہمانوں کو بھی مشکلات پیش اتی ہیں۔ اس لئے ہم سب کو مشورہ دیتے ہیں کہ پریس کلب سب کا سانجھا ہے لیکن اس کی ممبر شپ کیلئے ائین میں تحریر شدہ قواعد و ضوابط کے مطابق ممبر شپ درخواست دے سکتا جس کو اس مقصد کیلئے بنائی گئی سکروٹنی کمیٹی منظور یا مسترد کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔ ہمارے لئے وزیرستان کے تمام باشندے یکساں محترم اور معزز ہیں۔
منجانب : جنرل باڈی و منتخب کابینہ وزیرستان یونین اف جرنلسٹس اینڈ ڈسٹرکٹ پریس کلب میرانشاہ شمالی وزیرستان۔
Load/Hide Comments