شمالی وزیرستان میں ڈسسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر کا تبادلہ عدالت نے روک دیا،

میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پشاور ہائی کورٹ بنوں بینچ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر شمالی وزیرستان کے تبادلے کے احکامات معطل کر دئے اور ائندہ پیشی تک ڈی ایچ او شمالی وزیرستان کو اپنے ہی پوسٹ پر کام کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈی ایچ او شمالی وزیرستان ڈاکٹر اکرام صافی کے ٹرانسفر ارڈرز مورخہ 8جنوری کو ڈائریکٹوریٹ اف ہیلتھ خیبر پختونخواہ کی طر ف جاری کئے گئے تھے جس میں ڈاکٹر اکرام صافی کی جگہ ڈاکٹر عطاء اللہ کو تبدیل کیا گیا جس پر ڈاکٹر اکرام صافی کے وکیل بشیر وزیر ایڈو کیٹ نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ چونکہ ڈاکٹر اکرام صافی کو پشاور ہائی کورٹ بنوں بینچ کی طرف سے سٹے ارڈرز پہلے ہی سے ملے ہوئے تھے اس لئے ان کے خلاف کسی قسم کی تادیبی کاروائی نہیں کی جا سکتی ہے، جس پر گذشتہ روز ہائی کورٹ بینچ کے جج جسٹس مُسرت ہلالی نے فیصلہ سناتے ہوئے ڈاکٹر اکرام صافی کے تبادلے کے احکامات کا معطل کرتے ہوئے سٹے آرڈر کو برقرار رکھا اور ڈاکٹر اکرام صافی کو بطور ڈی ایچ او شمالی وزیرستان کام جاری رکھنے کی ہدایات جاری کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں