پشاور ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پشاور میں حیات آباد فیز تھری چوک پر افغانی باشندے اپنے ملک کے جشن آزادی منانتے ہوئے پاکستان مخالف بعرے لگانا شروع کردیا، اور وہاں پر موجود پولیس پر شدید پتھراؤ کیا، افغان باشندوں نے پہلے یونیورسٹی ٹاؤن کے حدود میں آکر گاڑیوں میں سوار خواتین کے ساتھ بدتمیزی اور گالم گلوچ کیا، جس کے خلاف شہریوں کی شکایت پر پولیس نے ان کے خلاف کارروائی کی، جبکہ بعد میں جشن منانے والوں کی تعداد بڑھکر حیات آابد کے فیز تھری چوک میں اپنے ملک کے حق میں اور پاکستان کے خلاف نعرہ بازی شروع کیا، جبکہ اسی دوران پولیس پر پتھراؤ کیا، جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، پشاور پولیس نے جشن منانے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی، جس میں مجموعی طور پر 26 افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کے بعد انہیں حوالات میں بند کردیا۔
پولیس زرائع کے مطابق جشن منانے والوں کا پولیس پر پتھراؤ، اور پاکستان مخالف نعرے کرنے والے مزید افراد کی نشاندہی سی سی ٹی وی کیمروں اور سوشل میڈیا پر موبائل سے لی گئی ویڈیوز اور تصاویروں کی مدد سے ان افراد کی نشاندہی کی جارہی ہیں۔ اس میں مزید جتنے افراد کی بھی نشاندہی ہوگئی ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔
