افغانستان میں ایک اور صحافی پر طالبان کا تشدد، صحافی کے کیمرے اور ان کا دیگر سامان تحویل میں لیکر توڑدیا

پشاور ( دی خیبرٹائمز افغان مانیٹرنگ ڈیسک ) افغانستان کے علاقے طورخم میں پاک افغان بارڈر پر مامور طالبان نے ایک مقامی صحافی صداقت غورزنگ کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا ہے، جب وہ طورخم بارڈر کے کمشنر کی ان کے نیوز چینل کیلئے انٹرویو کرنے کے بعد طورخم گیٹ کی جانب بڑھنے لگے، طورخم کے کمشنر نے ایک اہلکار کو بھی ساتھ بھیج دیا تھا، تاہم طورخم گیٹ پر طالبان پولیساہلکاروں نے صحافی پر تشدد کرکے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، صحافی سے کیمرہ اور دیگر سامان جس میں ان کا مائیک، موبائل، ادارے کے کارڈز کیمرے اور موبائل کے چارجر وغیرہ لیکر توڑدیا، افغان نیوز چینل طلوع نیوز نے کابل میں وزارت اطلاعات سے اس واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
طورخم پر مامور طالبان پولیس اہلکاروں نے طلوع نیوز کے رپورٹر کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا، جب دو روز قبل کابل میں ایک ریلی کی کوریج کرنے والے2صحافیوں پر تشدد کیاتھا، افغانستان کے وزارت اطلاعات و ثقافت نے بار بار میڈیا کو سپورٹ کرنے کے وعدے کئے ہیں، لیکن نچلی سطح پر طالبان پولیس اہلکار میڈیا کے نمائندوں کو کوریج کیلئے نہیں چھوڑ رہے ہیں، بلکہ میڈیا پر بقائدہ کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں