شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلرز بے لگام، نامعلوم مسلح نقاب پوشوں نے ایک اور شہری کو قتل کردیا

میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈسیک ) شمالی وزیرستان تحصیل میرانشاہ کے نواحی گاؤں سپلگہ میں نامعلوم مسلح نقاب پوشوں نے فائرنگ کرکے ایک اور شہری کو قتل کردیا، پولیس کے مطابق سہیل ولد ولی خان کو ان کے گاوں میں ٹارگٹ کیاگیا، جو بظاہر ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ لگ رہاہے، تاہم پولیس کے تفتیشی ٹیم نے جائے وقعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کی ہے۔
ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باعث عام شہری شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں