میرعلی ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں موجود فلاحی تنظیم یوتھ آف وزیرستان کی تنظیم کے انتخابات مکمل ہوئے، جس کے نتیجے میں نوراسلام کو سال 2021 کیلئے صدر، فصیح اللہ چیئرمین، سنید احمد سیکرٹری جنرل، ڈپٹی سیکرٹری جنرل عالمزیب خان، سینیئر نائب صدر انوارالحق، نائب صدر محب اللہ ، ڈپٹی چیئرمین وقار حسوخیل، رابطہ سیکرٹری اظہر الدین، چیف ارگنائزر مجیب اللہ ، مشیر برائے صدر احتشام اللہ ، ترجمان مصور داوڑ، سٹیج سیکرٹری کفایت اللہ ، کلچر سیکرٹری ہدایت اللہ داوڑ، کوارڈینیٹر آزاد وزیر، منتخب ہوگئے ، یوتھ آف وزیرستان شمالی وزیرستان کے حقوق کیلئے اپریشن ضرب عضب کے دوران سال 2014 کو بنوں میں قائم کیاگیا ہے، جو اب بھی نہایت منظم طریقے سے وزیرستان میں انسانی حقوق، مسائل اور عوام کی فلاح کیلئے کام کرہے ہیں، یوتھ آف وزیرستان کے نومنتخب صدر نوراسلام داوڑ کا کہنا ہے، کہ وہ یوتھ کے پلیٹ فارم سے عوام کی حقوق کی آواز بلند کرکے عبادت سمجھتے ہیں، جس کیلئے متعدد بار جیل جانا پڑا، اور انتہائی مصیبتیں برداشت کرچکے ہیں، آج بھی وہ وزیرستان کے حقوق پر ڈاکے ڈالنے والوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہینگے، جبکہ یوتھ آف وزیرستان کو مزید مضبوط سے مضبوط تر بنائینگے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments