میرانشاہ (دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک) شمالی وزیرستان کے میرعلی شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے ایک اور دلخراش واقعے میں ایک مقامی نوجوان کو ٹارگٹ کرکے قتل کردیا گیا۔ قتل ہونے والے مصور داوڑ انے والے بلدیاتی انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کی ٹکٹ پر اپنے علاقے حیدر خیل سے جنرل کونسلر کی سیٹ پر انتخابات میں حصہ لے رہے تھے۔ مقامی ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مصور داوڑ ایک سرگرم سیاسی و سماجی کارکن تھے اور یوتھ اف وزیرستان کے ترجمان کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی کے سرگرم رکن تھے جس کو منگل کی دوپہر کو اس وقت ٹارگٹ کردیا گیا جب وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ یوتھ اف وزیرستان کے میرعلی بازار میں واقع دفتر سے اتر رہے تھے جب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ان پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی جس سے وہ موقع پر شہید ہو گئے۔ مصور داوڑ کی لاش کو میرعلی ہسپتال پوسٹ مارٹم کیلئے لیجایا گیا جہاں سے ان کے لواحقین کو حوالے کردیا گیا۔ سوشل میڈیا پر مصور داوڑ کے قتل کی خبر جنگل کے اگ کی طرح پھیل گیا جس پر عوا م کی طرف سے شدید رد عمل سامنے ایا ہے۔ مصور داوڑ کے چچا ملک گل صالح جان پر بھی اس سے پہلے کئی مرتبہ قاتلا نہ حملے ہوئے تھے جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں گزشتہ تین سالوں کے دوران 166ٹارگٹ کلنگ کے واقعات رونما ہوچکے ہی
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments