کرم انتظامیہ کی جانب سے گرفتار کئے گئے صحافی ساجد کاظمی 2روز بعد بھی رہ نہ کیا گیا، کل ستمام اضلاع کی سطح پر احتجاجی تحریک شروع کرنئے کا فیصلہ

پاراچنار ( دی خیبرٹائمزڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم پاراچنار سے نجی ٹی وی سمیت مختلف اداروں کے لئے کام کرنے والے صحافی ساجد کاظمی کو گزشتہ دنوں سرکاری فلیٹ خالی کرانے کے لئے پراپرٹی ایکٹ کے تحت ضلعی انتظامیہ نے گرفتار کرلیا ہے جبکہ بقاعدہ الاٹمنٹ کے بعد ساجد کاظمی اپنے کمسن بچیوں اور اہلیہ کے ساتھ فلیٹ میں رہائیش پذیر ہیں ساجد کاظمی کی رہائی کے لئے کل سے صحافیوں نے قبائیلی اضلاع سمیت ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے صدہ اور پاراچنار پریس کلبوں سمیت قبائیلی اضلاع کے پریس کلبوں سے تعلق رکھنے والےصحافیوں نے اپنے اپنے پریس کلبوں کے کابینہ و ممبران کے اجلاس کل طلب کر لئے ہیں جس میں احتجاج کو عملی جامہ پہنایا جائے گا اور کل سے احتجاجی تحریک شروع کی جائیگی صحافیوں نے ساجد کاظمی کی گرفتاری کی مذمت کی ہے اورکہاہے کہ ساجد کاظمی کا فلیٹ کے حوالے سے کیس عدالت میں چل رہا ہے اس کے باوجود اے سی اپر کرم کی جانب خصوصی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے ساجد کاظمی کو گرفتار کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں