صوابی میں یوٹیلیٹی سٹورز میں غذائی اجناس کی شدید قلت، عوامی ریلیلف کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

صوابی ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) یوٹیلیٹی سٹورپر صارفین خوار حکومت کی طرف سے سبسڈی اشیاء ناپید چینی آٹا چاول اور دالیں ناپید باقی اشیاء مارکیٹ ریٹ میں دستیاب یو ٹیلٹی سٹور عوام کےسات بھونڈا مذاق بن گیا ہے، ٹوپی سمیت تمام ضلع صوابی کے 60 سٹوروں میں اشیائے خوردونوش ناپید حکومت کی جانب سے عوام کو دی جانی والی ریلیف کے بلند بانگ دعوے محض دعوے ثابت ہورہے ہیں، یوٹیلیٹی سٹور ٹوپی کو عید کے بعد 7 دفعہ چینی محض 1100 پیکٹ ملے جو کہ 3 لاکھ آبادی کیلئے اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترداف بھی نہیں اور جب آٹا چینی آبھی جاتی ہے تو محض چند گھنٹوں دستیاب اور مارکیٹ میں موجود بروکرز ے اڑتے ہیں عام صارفین صرف انتظار کرکے مارکیٹ کت مافیا کے ہاتھوں لٹ جاتے ہیں زونل آفس پنج پیر لار انتظامیہ بھی خانہ پری کیلئے ٹوپی یوٹیلیٹی سٹور بھیج دیتی باقی”غائب” کردی جاتی ہے یوٹیلیٹی سٹور منجمنٹ اتھارٹی ضلع صوابی بلخصوص ٹوپی یوٹیلیٹی سٹور کا جائزہ لیکر ” مال ” بنانے والوں کا محاسبہ کرکے صارفین کو ریلیف فراہم کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں