عثمان بزدار ہی وزیراعلیٰ پنجاب رہینگے، وہ کہیں نہیں جانے والا، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات  سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں سوشل میڈیا پر چلنے والے افواہوں اور غلط خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے، کہ عثمان بزدار وزیر اعلیٰ پنجاب کہیں نہیں جارہیں  وہ وزیر اعلیٰ ہی رہینگے۔ ان کی تبدیلی کے حوالے سے تمام تر قیاس آرائیاں بددیانتی پر مشتمل ہیں۔

واضح رہے کہ کل جمعرات سے سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب کے تبادلے کے حوالے سے افواہیں گردش کررہی ہیں، تاہم آج جمعے کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے ان افواہوں کو غلط اور بدنیتی پر قرار دیدیا ۔

Picture Curtesy by Twitter.com

اپنا تبصرہ بھیجیں