کرونا سے خیبر پختونخوا میں مزید 20 افراد جانحق، تعداد 561 ہوگئی، مذید 542 نئے کیسز رپورٹ

پشاور(دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک ) صوبہ خیبر پختونخوا میں محکمہ صحت کے رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 542 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے، صوبے میں کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 13 ہزار ہوگئی، 24 گھنٹوں میں کرونا سے متاثر 84 افراد صحتیاب ہوگئے، خیبر پختونخوا میں کرونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 ہزار 450 ہوگئی، متاثرہ شہروں میں پشاور 4 ہزار 757 کیسز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، سوات میں 12 سو 50، ملاکنڈ میں 620 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں پشاور میں 12، بونیر باجوڑ اور بٹگرام میں دو دو افراد کرونا سے جانحق ہوئے، نوشہرہ اور ہری پور میں ایک ایک شخص کرونا وائرس کے خلاف جنگ ہار گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں