مزید 7 افراد جان کی بازی ہار گئے، خیبر پختونخوا میں کورونا سے اموات 432 ہوگئیں

پشاور (دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک)خیبر پختونخوا میں مزید 7افراد کورونا وائرس سے زندگی کی بازی ہار گئے. جبکہ صوبے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 359 متاثرہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 67 مٹاثرہ کیسز قرطینہ میں موجود مختلف انٹرنیشنل فلائٹس سے آنے والے افراد کے ہیں.صوبے میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات بڑھ کر 432 ہوگئیں جبکہ کورونا کے متاثرہ کیسز میں بھی اضافے کے بعد تعداد 8842 کو پہنچ گئی ہے. محکمہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز رپورٹ ہونے والی اموات میں دو کا تعلق پشاور سے ایک مردان, ایک سوات ایک مالاکنڈ, ایک ایبٹ آباد اور ایک کا تعلق کوہاٹ سے تھا.رپوٹ میں بتایا گیا ہے کہ 61 افراد صحت یاب ہوئے ہیں. صوبے میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 2693ہوگئی ہے. جبکہ ایکٹو کیسز کی مجموعی تعداد 5717 ہے.رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے نئے متاثرہ کیسز میں سب سے زیادہ پشاور سے 114 رپورٹ ہوئے ہیں. اسی طرح سوات سے 76,خیبر 23,نوشہرہ 3,مردان, صوابی 1,بونیر 6,دیر لوئر 12,دیر اپر 1,شانگلہ 3,مالاکنڈ 20,باجوڑ 7,مانسہرہ 3,ایبٹ آباد 12,ہری پور 1,کوہاٹ 1اور کرک سے ایک کیس رپورٹ کیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں