پشاور (دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے کورونا وائرس کے مزید 169 کیس رپورٹ کرلئے گئے صوبے میں مریضوں کی تعداد 5847 ہوگئی جن میں 3843 فعال کیسز ہیں۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پشاور سے 77، چارسدہ سے تین، نوشہرہ سے چھ، خیبر سے 12، مردان سے سات، صوابی سے ایک، سوات سے 25، دیر پایان سے تین، مالاکنڈ سے پانچ، چترال پایان سے ایک، باجوڑ سے تین، ایبٹ آباد سے پانچ، ہری پور سے پانچ، بٹگرام سے تین، کوہاٹ سے تین، کرم سے دو اور ڈیرہ اسماعیل خان سے ایک نیا مریض رپورٹ کیا گیا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 14 مریض جان بحق ہوگئے صوبے میں اموات 305 ہوگئیں۔ پشاور میں سات، مردان میں ایک، سوات میں، دیر پایان، کوہاٹ اور باجوڑ میں ایک ایک مریض انتقال کر گئے۔پشاور میں اموات سب سے زیادہ 179 ہوگئیں۔
“کورونا کے169 نئے کیس رپورٹ، تعداد 5847 ہوگئی، 14 جاں بحق” ایک تبصرہ