پشاور (دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک) خیبر پختونخوا بھر سے پچھلے 24 گھنٹوں کےدوران کورونا وائرس کے 236 مزید مریض رپورٹ کرلئے گئے ہیں صوبے میں مریضوں کی تعداد 7319 ہوگئی، 16 مریض انتقال کر گئے صوبے میں اموات 381 ہوگئیں۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پشاور سے 11، چارسدہ سے 6، نوشہرہ سے 12، خیبر سے 2، مہمند سے ایک، مردان سے 24، صوابی سے 10، سوات سے 30، بونیر سے 3، دیر پایان سے 8، دیر بالا، شانگلہ سے 2،2، مالاکنڈ اور باجوڑ سے 8،8، مانسہرہ سے 6، ایبٹ آباد سے 10، ہری پور سے ایک، بٹگرام سے 3، کوہاٹ اور لکی مروت سے ایک ایک جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان سے 2 مریض رپورٹ کئے گئے ہیں،بیرون ملک سے آنے والے 16 افراد میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، اب تک بیرون ملک سے آنے والے 6406 افراد میں 2796 قرنطینہ میں رکھے گئے ہیں 3613 کو کلیئر ہونے پر گھروں کو رخصت کیا گیا ہے۔پشاور میں 9، نوشہرہ، مردان، باجوڑ، مانسہرہ، لکی مروت، ایبٹ آباد اور کوہاٹ میں ایک ایک مریض انتقال کر گئے۔ 2297 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں 4713 فعال ایکٹو کیسز ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments