ایک ہی دن میں 20 افراد جاں بحق، خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی

پشاور (دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک) خیبر پختونخوا میں کرونا وائرس نے شدت اختیار کرلی. صوبے میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 487 مریض رپورٹ کئے گئے ہیں جس سے صوبے میں مریضوں کی تعداد 10027 ہوگئی، مزید 20 مریض انتقال کر گئے مرنے والوں کی تعداد 473 ہوگئی، 103 مریض صحت یاب ہوئے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2912 ہوگئی۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پشاور سے 184، چارسدہ سے 3، نوشہرہ سے 19، خیبر سے 24، مہمند سے 4، مردان سے 8، صوابی سے ایک، سوات سے 36، بونیر سے 5، دیر پایان سے 31، دیر بالا سے 8، شانگلہ سے 5، مالاکنڈ سے 34، چترال پایان سے 3، باجوڑ سے 9، مانسہرہ سے 2، ایبٹ آباد سے 6، ہری پور سے 6، بٹگرام سے 13، کوہاٹ سے اور اورکزئی سے ایک ایک، بنوں سے 2 اور ڈیرہ اسماعیل سے 4 مریض رپورٹ کئے گئے ہیں۔ پشاور میں 8، مردان میں ایک، سوات میں 4، دیر پایان، دیر بالا میں ایک ایک، ہری پور میں 2، بٹگرام اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک مریض انتقال کر گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں