انسانی ہمدردی کااعلیٰ مثال، باجوڑ کے غاخی پاس بارڈر پرعلاج کے بعد افغان آرمی کا اہلکار واپس حوالہ کیاگیا

باجوڑ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) افغان آرمی اہلکار کا پاکستان میں علاج ۔ ضلع باجوڑ غاخی پاس پر پاکستان کے فرنٹیئر کور کے حکام نے افغان نیشنل آرمی کے اہلکار کا علاج کرانے کے بعد افغان سیکورٹی فورسز حکام کے حوالے کر دیا۔ یاد رہے کہ افغان نیشنل آرمی کے اہلکار استورے خان جو گزشتہ رات افغانستان میں فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے، کو علاج کی غرض سے فرنٹیئر کور باجوڑ کے طبی سنٹر میں علاج کی اجازت دی گئی تھی۔ غاخی بارڈر پر پاکستان کے سیکورٹی اہلکاروں نے استورے خان کو مکمل طبی علاج کے بعد افغان سیکورٹی فورسز کے حوالے کیا۔ افغان سیکورٹی فورسز کے حکام نے پاکستانی فورسز اور دیگر اعلیٰ حکام کا خصوصی شکریہ آدا کیا اور ان کے اس اقدام کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں