ٹریفک پولیس پشاور عید الفطر کے موقع پر شہر بھر میں موجود رہی، پولیس نے کورونا وائرس کےتدارک کیلئے بھی اگاہی مہم جاری رکھا

پشاور(پریس ریلیز) سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں نے پشاور کے تمام سیکٹروں میں عید الفطر کے دوران ڈیوٹی انجام دی۔ ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاورکے اہلکاروں اور ایجوکیشن ٹیم کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈیوٹی کے دوران شہریوں کو کورونا وائرس سے بچنے کیلئے آگاہی دی اور ان میں بچاؤ پر مشتمل پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے اور انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ غیر ضروری سفر اور تقریبات میں جانے سے گریز کریں ۔ ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے ٹریفک ہیڈکوارٹر سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے حکام اور اہلکار عید کے ایام میں بھی شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے سڑکوں پر موجود ہے عوام کو بھی چاہئے کہ وہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے اپنے گھروں پر رہیں اور عید کی مبارکباد دیتے ہوئے گلے ملنے سے گریز کرکے دل پر ہاتھ رکھ کر مبارکباد دی جائے تاکہ کورونا وائرس نہ پھیلے کیونکہ رمضان کے اختتام میں لاک ڈاؤن میں نرمی سے وائرس کے پھیلائو میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ حکومتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور کورونا وائرس پر قابو پانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں