مرکزی انجمن تاجران خیبرپختونخوا نے لاک ڈاون کی وجہ سے تاجروں کے پکڑ دھکڑ اور جرمانوں کی مذمت کی.

پشاور ( دی خیبر ٹائمز کرائمز ڈیسک ) تاجر اتحاد خیبر پختونخواہ کے صدر مجیب الرحمان ،انجمن تاجران صدر محمد افضل،کینٹ سیکرٹری اطلاعات شاہد خان اور دیگر معززین نے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور میں زیرِ صدارت مقصود انور صدر SCCI ،پریس کانفرنس کرتے ہوئے لاک ڈاون سے پیدا ہونے والے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی۔ صوبائی صدر مجیب الرحمن نے انتظامیہ کی جانب سے تاجروں کی پکڑ دھکڑ اور جرمانوں کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کے صوبائی حکومت کو چاہیے کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس کو کم ازکم عوام الناس اور تاجر برادری میں S.O.P کو یقینی بنانے کے لئے سیفٹی ماسک اپنی جانب سے مہیا کرے۔ اور مختلف بازاروں کی صدور کا تعاون حاصل کرتے ہوئے آگاہی مہم شروع کرے۔ اس میں تاجر تنظیمیں مکمل تعاون کریں گی۔ کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے بیانیہ کے مطابق ہم نے اس وباء کے ساتھ جینا ہے اور ملکی معیشت کو بچاتے ہوئے کاروبار بھی جاری رکھنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں