پشاور ( دی خیبر ٹائمز کرائمز ڈیسک ) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے احساس پروگرام کے تحت رقوم وصولی کی غرض سے جمع ہونیوالے مرد اور خواتین کو کرونا وائرس سے بچنے کیلئے آگاہی دی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر ایجوکیشن ٹیم نے جی ٹی روڈ پر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 1 اور ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 2 میں احساس پروگرام کے تحت رقوم وصولی کی غرض سے جمع ہونیوالے مرد اور خواتین کو کرونا وائرس سے بچنے کیلئے آگاہی دی اور انہیں مناسب فاصلے میں کھڑا کیا۔ انہوں نے موقع پر موجود سٹاف کو بھی ہدایت کی کہ وہ ہر آنے والے مرد اور خواتین کو فاصلہ رکھنے کی تلقین کرے۔ ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کروانے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی اور جہاں بھی ضرورت ہو وہاں سٹی ٹریفک پولیس پشاور اول دستے کا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس نے تہیہ کرلیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو کرونا وائرس سے بچنے کیلئے آگاہی دی جائیگی اور اس وباء کو کنٹرول کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments