ٹوپی میں غیر قانونی اڈوں کی بھر مار گدون ٓامازئی کیلئے افغان مارکیٹ میں غیر قانونی اڈہ قائم جب کہ جنرل بس سٹیند ٹھیکہ 3 سال سے ٹینڈر نہیں کیا گیا ہے

صوابی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) صوابی کےتحصیل ٹوپی میں جنرل بس سٹینڈ ٹی ایم اے کے زریعے چلایا جارہا ہے اور مالک آراضی کیساتھ باقاعدہ ایک معاہدہ کے تخت 30/70 فیصد منافع میں شریک ہے لیکن عرصہ دراز سے ٹی ایم اے جنرل بس سٹینڈ کا ٹینڈر نہیں کررہا ہے صرف گزشتہ 5 سالہ میں ایک دفعہ ٹینڈر کیا گیا اب محکمانہ اصولوں پر روزانہ چلایا جارہاہے جب کہ جنرل بس سٹینڈ کے علاوہ بھی کئی مارکیٹوں میں اڈہ قائم ہیں جس سے گدون کیلئے پک اپ چلائے جارہے ہیں جس سے ٹی ایم اے اور قانونی مالک کو براہ راست کوئی فائدہ نہیں اور غیر قانونی اڈوں سے ٹھیکدار کے زریعے مال بنایا جارہا ہے 2مہینہ لاک ڈاون کی وجہ سے جنرل بس سٹینڈ کو بند رکھا گیا تھا تاہم گدون کیلئے غیر قانونی قائم اڈہ پر یہ پابندی عائد نہیں تھی محمکہ انٹی کرپشن اور ضلعی انتظامیہ بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں