پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم کے مرکزی شہر کے امام بارگاہ میں ہنگامی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے خطیب جامع مسجد پاراچنار علامہ شیخ فدا حسین مظاہری، سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی سردار حسین، قومی مشران و جوانان، مختلف تنظیموں کے نمائندوں اور سیاسی رہنماؤں نے کہاہے کہ، طوری قبائل محب وطن ہیں اور انہوں نے روز اول سے ہی پاکستان کی دفاع اور استحکام کیلئے بیش بہا قربانیاں پیش کی ہیں، ہر مشکل وقت میں فورسیز اور حکومت کا ساتھ دیا ہے، تاہم اس کے باوجود طوری بنگش قبائل کے نہ صرف مسائل حل نہیں کئے جارہے ہیں، بلکہ ان کے لئے نت نئے مسائل پیدا کئے جارہے ہیں، رہنماؤں نے گزشتہ دنوں بالش خیل کے شاملاتی اراضی دو قبائل کے مابین جھڑپوں کے بعد قبائیلی عمائیدین کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے اور ان کی گرفتاری کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور مقدمات فوری طور پر خارج کرنے کا مطالبہ کیا گیا، رہنماؤں نے کہا کہ چھاپے بند کرکے حالات کو کشیدہ ہونے سے بچائیں۔
واضح رہے کہ بالش خیل میں دو قبائیل کے مابین جھڑپوں کے بعد پاراچنار کے پانچ اھم شخصیات پر پولیس کی جانب سے مقدمات درج کئے گئے ہیں، اور گزشتہ روز ان کی گرفتاری کیلئے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپے مارے جس پر عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور اس واقعے کے خلاف سخت رد عمل سامنے آیا، عوام کا کہنا ہے کہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے یکطرفہ کاروائی کی ہے، جو کہ ظلم اور ناانصافی ہے، دوسری جانب مشران کا ایک نمائندہ وفد حکومتی اعلی عہدیداروں سے علاقے میں امن و ۔امان برقرار رکھنے کے حوالے سے گفت و شنید کی جائیگی۔
Load/Hide Comments