خیبر پختونخوا میں کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے بلدیہ کے اکثر ملازمین بھی کورونا کا شکار

صوابی ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) TMAs/WSSCAs اکثریتی بلدیاتی ملازمین کورونا وائرس کی وباء کے دوران فرنٹ لائن پر کام کرنے کی وجہ سے کورونا وائرس کی بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ جسکی وجہ سے صوبہ بھر کے بلدیاتی ملازمین میں سخت تشویش پائی جاتی ھے۔ان خیالات کا اظہار لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبر پختونخوا کے سرپرست اعلی حاجی اقبال حسین۔چیرمین حاجی انور کمال خان۔صدر شوکت کیانی۔جنرل سیکرٹری شاد خان۔پریس سیکرٹری شوکت انجم نے ایک مشترکہ بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی مشیر برائے بلدیات کامران بنگش۔سیکرٹری بلدیات میا ں شکیل احمد۔ ٹاؤن تھری کے تحصیل میونسپل آفیسر میاں انیس رحمان۔ ٹاؤن آفیسر ریگولیشن ٹاؤن ون ڈاکٹر ریاض ملک۔ تحصیل آفیسر انفراسٹرکچر بابو زئی۔ ایڈمنسٹریٹر آفیسر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بابو زئی اختر ایوب۔ تحصیل میونسپل ایڈمسٹریشن تخت بھائی کے عثمان علی نوشاد۔ واٹر سپلائی اینڈ سینیٹیشن کمپنیز اتھارٹيز کے بیشمار ملازمین سمیت لوکل گورنمنٹ کے ملازمین اس نامراد بیماری کے شکار ہیں۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبر پختونخوا کے عہدیداران نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی ملازمین سے پر زور اپیل کی ہے کہ صوبہ بھر کے کورونا سے متاثرہ بلدیاتی ملازمین کی جلد صحتیابی کی دعا کریں ۔انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ کورونا کی وباء کے دوران فرنٹ لائن پر کام کرنے والے بلدیاتی ملازمین کے لئے اعزازیہ و خصوصی تنخواہ دینے کا اعلان کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں