پشاور ( خیبرٹائمز افغان ڈیسک ) دوحہ قطر میں موجود افغان طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے، کہ افغان صوبہ بدخشاں میں امارت اسلامی افغانستان نے افغان حکومت کے مزید 34 اہلکار رہاکردئے ہیں، جسے نئے ملبوسات میں ملبوس کرکے انہیں اپنے گھر روانہ کردیاہے، افغان طالبان نے 34رہا کرنے والے حکومتی اہلکاروں کو راستے کے خرچے کیلئے پانچ ، پانچ ہزار روپے بھی دئے ہیں، افغان طالبان زرائع بے دی خیبرٹائمز کو بتایاہے، کہ آج رہا کئے جانے والے تمام اہلکار افغان نیشنل آرمی اور افغان پولیس کے اہلکار تھے،
واضح رہے کہ افغان حکومت اور افغان طالبان کے مابین جنگی قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ جاری ہے، افغان حکومت کے ترجمان صدیق صدیقی نے اپنے ٹقیٹر پیغام میں بتایاہے، کہ اب تک افغان حکومت نے 3895 افغان طالبان قیدی رہاکردئے ہیں،
مبصرین کہتے ہیں، کہ افغان حکومت اور افغان طالبان کے مابین دوحہ امن معاہدے پر عمل درآمد کیلئے افغانستان کے حالات بہتر ہوتے جارہے ہیں، جہاں افغانستان میں کشیدگی کی نمایاں کمی واقع ہعؤوگئی ہے ، بین الافغان امن مذاکرات کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان زلمے خلیلزاد مسلسل کوششیں کررہی ہے، جس کو ابھی تک خاطر خواہ کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، تاہم اب تک بین الافغان امن مذاکرا میں حائل ڈیڈ لاک دور نہ کرسکے، جس کیلئے وہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک روس ایران اور پاکستان سے بھی مدد حاصل کررہے ہیں۔
Load/Hide Comments