صوابی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) رکن قومی اسمبلی عثمان ترکئی نے عمران خان سے اپیل کیا ہے، کہ صوبہ بھر میں پارٹی سازشوں کا نوٹس لیکر ہمارے تحفظات دور کریں، ترکئی فیمیلی نے پاکستان تحریک انصاف کو ضلع صوابی میں منظم قوت بنانے اور نوجوانوں کی شہادتیں دے کر پارٹی کو عوامی بنایا ہے شہرام خان ترکئی نے اپنی وزارت کے دوران پارٹی کا مورال بلند اور عوامی خدمت کا مثال قائم کیا ایک سازش کے پہلے شہرام خان ترکئی کو وزارت سے ہٹایا اور بعد ازاں ضلع صوابی میں تنظیم سازی میں مکمل نظر انداز کیا ایم این اے عثمان ترکئی نے مزید کہا کہ ترکئی فیمیلی سے ایک سنیٹر ایک ایم این اے اور دو صوبائی اسمبلی کی سیٹیں جیتی ہے اور عوام کیساتھ مضبوط رشتہ استوار ہے انہوں نے کہا سپیکر اسد قیصر کیساتھ معاہدہ ہوا تھا کہ NA 18 میں وہ خود پارٹی امور چلائیں گے جب کہNA19 میں ترکئی فیمیلی پارٹی کو منظم اور اندرونی امور چلائیں گے ایک دوسرے کے سیاسی حلقوں میں کوئی مداخلت نہیں کرے گا، شہرام خان ترکئی نے اپنے وزارت صحت کے دوران باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں ترقیاتی اور صحت سہولیات کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں اب سپیکر اسد قیصرافتتاح کررہا ہے جو کہ مناسب نہیں عثمان خان ترکئی نے مزید کہا کہ اگر پارٹی کو ضلع صوایی میں مضبوط بنانا ہے تو مشاورت اور متفقہ لائحہ عمل اپنانا ہوگا انہوں نے پارٹی کے چیئرمین عمران خان سے مطالبہ کیا کہ ہم نے اپنے منشور میں پی ٹی آئی کا منشور دیکھا تو آپ پر اعتماد کرکے پارٹی کیلئے تن من دھن سے کام کیا لیکن بعض سازشی لوگ پارٹی کے مورال کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے جہ کہ پارٹی کیلئے نقصان دہ ثابت ہوگی۔
